بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " محيط" ويب سائٹ نے لكھاہے كہ چين كے صوبہ شنگہھائی میں موجود قديمی قلمی نسخہ جات كےمركز نے اس قديم ترين قرآن كے قلمی نسخہ جات میں مثبت كرنے كا مطالبہ كيا ہے اور چين كے قومی مركز نے اس نسخہ كے ثبت كا مطالبہ قبول كر ليا ہے۔ قديمی قلمی نسخہ جات كی فہرست میں ۸۷ نسخہ جات ثبت ہیں جن میں " بدھ مت" دين كی مقدس كتاب" بودا" بھی ہے جو ہزار سال سے بھی زيادہ قديمی ہے ۔ قرآن كا یہ قديمی ترين قلمی نسخہ ۷۰۰ سال پہلے مركزی ايشياء سے چين لايا گيا جو ۳۰ پاروں اور ۶۸۱ صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ قديمی نسخہ اب چين كے صوبہ شنگہھائی كے علاقہ " چين" كی مسجد " جیہ زی" میں ركھا گيا ہے۔
365759