اسرائيل كی طرف سے حضرت مسيح (ع) كی اہانت پر مصری كنيسہ كی مذمت

IQNA

اسرائيل كی طرف سے حضرت مسيح (ع) كی اہانت پر مصری كنيسہ كی مذمت

12:47 - February 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1747176
بين الاقوامی گروپ: مصر كے قبطی كنيسہ نے اسرائيلی ٹيلی ويژن كی طرف سے حضرت مسيح (ع) اور حضرت مريم (ع) كی توہين كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق سعودی روزنامہ " الوطن" نے لكھا ہے كہ مصر كے قبطی كنيسہ نے كہا ہے كہ حضرت مسيح (ع) اور ان كی والدہ ماجدہ حضرت مريم كی بے احترامی دينی مقدسات كی كھلی توہين ہے اور یہ اسرائيل كی بے شرمی اور بے حيائی پر دلالت كرتی ہے۔
مصری آرٹوڈيكس كونسل كے ايك رہنما " صليب متی ساويرس" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ اسرائيليوں نے سرزمين كو غصب كيا ہے اور عالمی قوانين كے تحت خواتين اور بچوں پر ممنوع اسلحہ كا استعمال اور انسانی حقوق كو پامال كيا ہے ان سے آسمانی اديان كےمقدسات كی توہين كوئی عجيب كام نہیں ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيلی یہ سمجھتے ہیں كہ وہ دنيا كی برگزيدہ قوم ہیں لہذا وہ دوسرے اديان كےمقدسات كی توہين كرنے میں جرات كر رہے ہیں انھوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ايسی نازيبا حركات كی روك تھام میں موثر كردار ادا كریں اور ان عناصر كو قرار واقعی سزا دیں تاكہ آئندہ ايسے اقدامات كا راستہ روكا جا سكے۔
366803

نظرات بینندگان
captcha