برطانوی يونيورسٹيوں سے وابستہ افراد كا اسرائيلی نمائش پر پابندی كا مطالبہ

IQNA

12:50 - February 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1747177

برطانوی يونيورسٹيوں سے وابستہ افراد كا اسرائيلی نمائش پر پابندی كا مطالبہ

بين الاقوامی گروپ: برطانوی يونيورسٹيوں سے وابستہ افراد میں سے ۳۸۰ افراد سے زائد نے غزہ میں اسرائيلی مظالم پر احتجاج كرتے ہوئے اسرائيلی كا ميابيوں پر مشتمل نمائش پر پابندی لگانے كا مطالبہ كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطاب Sana نيوز نے كہا ہے كہ فلسطين كی يونيورسٹيوں سے مربوط كمیٹی كے برطانوی دفتر نے مانچسٹر اور لندن میں قائم ميوزيم كے ذمہ دار افراد كو خط لكھا ہے جس میں ۳۸۰ افراد سے زائد نے دستخط كیے ہیں ۔اس خط میں ان اداروں سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ اسرائيلی كا ميابيوں پر مشتمل نمائش پرپابندی عائد كریں یہ نمائش ۵ مارچ سے ان ميوزمز میں لگائے جانے كا پروگرام بنايا جا رہا ہے اس خط میں اسرائيل كی ان سات يونيورسٹيوں كو تنقيد كا نشانہ بنايا گيا ہے جو اپنی ثقافتی مصنوعات كو برطانوی ميوزمز میں ركھنے كے خواہشمند ہیں جبكہ یہی افراد غزہ پر اسرائيلی جارحيت كے موقع پر ان مظالم میں شريك رہے ہیں۔
366734
نظرات بینندگان
captcha