سعودی عرب میں قرآن كريم اور جديد ٹيكنالوجی كےعنوان پر سيمينار

IQNA

سعودی عرب میں قرآن كريم اور جديد ٹيكنالوجی كےعنوان پر سيمينار

12:49 - February 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1747183
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كی وزارت اوقاف " قرآن كريم اور جديد ٹيكنالوجی" كےعنوان پر مدينہ منورہ میں ايك سيمينار منعقد كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار " الرياض" نے لكھا ہے كہ اس سيمينار میں قرآنی برجستہ شخصيات اور جديد ٹيكنالوجی كےماہرين شريك ہوں گے۔ اس سيمينار كی انتظامیہ كمیٹی كے انچارج محمد سالم بن شديد العوفی نے كہا ہے كہ اس سيمينار كا انعقاد مجمع ملك فہد كے مقاصد كو عملی شكل دينے كی غرض سے كيا جا رہا ہے اور ا س مجمع كا مقصد قرآن كريم كی اشاعت اور مختلف علوم میں اپنی خدمات پيش كرنا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس منصوبہ پر نظارت كرنے والے وزير " صالح بن عبدالعزيز بن محمد آل شيخ'' نے سيمينار كے مقاصد، اور عناوين كو معين كيا ہے اور مجمع كےجنرل سيكرٹری نے ان اہداف كو تقسيم كرنے اور نشر كا بیٹرہ اٹھايا ہے ۔یہ سيمينار اس سال كے آخر میں منعقد ھو گا۔ مجمع ملك فہد نے ايك انٹر نیٹ سائٹ كا بھی اجراء كيا ہے جس كا ایڈريس www.Quranlt.org ہے اس ويب سائٹ پرمحققين كے لیے سيمينار كے اہداف و مقاصد اور موضوعات بيان كر دیے گئے ہیں۔
367026

نظرات بینندگان
captcha