بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار " الرياض" نے لكھا ہے كہ اس سيمينار میں قرآنی برجستہ شخصيات اور جديد ٹيكنالوجی كےماہرين شريك ہوں گے۔ اس سيمينار كی انتظامیہ كمیٹی كے انچارج محمد سالم بن شديد العوفی نے كہا ہے كہ اس سيمينار كا انعقاد مجمع ملك فہد كے مقاصد كو عملی شكل دينے كی غرض سے كيا جا رہا ہے اور ا س مجمع كا مقصد قرآن كريم كی اشاعت اور مختلف علوم میں اپنی خدمات پيش كرنا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس منصوبہ پر نظارت كرنے والے وزير " صالح بن عبدالعزيز بن محمد آل شيخ'' نے سيمينار كے مقاصد، اور عناوين كو معين كيا ہے اور مجمع كےجنرل سيكرٹری نے ان اہداف كو تقسيم كرنے اور نشر كا بیٹرہ اٹھايا ہے ۔یہ سيمينار اس سال كے آخر میں منعقد ھو گا۔ مجمع ملك فہد نے ايك انٹر نیٹ سائٹ كا بھی اجراء كيا ہے جس كا ایڈريس www.Quranlt.org ہے اس ويب سائٹ پرمحققين كے لیے سيمينار كے اہداف و مقاصد اور موضوعات بيان كر دیے گئے ہیں۔
367026