بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے خبررساں ادارے " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۹ فروری ۲۰۰۹ء كو ہيومن رائٹس كے نمائندوں نے اپنے بيانیے میں مصر كوبھی فلسطين كے حالات كی سنگينی كا ذمہ دار قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ مصر نے غزہ جانے والے راستوں كوبند كر كے غزہ كے لوگوں تك انسانی امداد اور دوائيوں كے پہنچنے میں ممانعت ايجاد كی ہے جس سے غزہ كے حالات بدتر ہوئےہیں۔ اس بيانیے میں مزيد ذكر كيا گيا ہے كہ جنگ بندی كے بعد بھی اسرائيل نے خوردونوش كا سامان اور دوائياں غزہ لے جانے میں ركاوٹیں ايجاد كر كے انسانی حقوق كی صريحاً خلاف ورزی كی ہے۔
366694