بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " عكانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز ۵۰۰زائرين نے جنت البقيع میں داخل ہونے كی كوشش كی جنہیں سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے سختی سے منع كيا ہے۔ مذكورہ روزنامے كی رپورٹ كے مطابق جنت البقيع كی خصوصی سيكورٹی فورسز سے زائرين كو جنت البقيع میں داخل ہونے سے منع كيا كيونكہ جنت البقيع میں جانے كا وقت ختم ہو گيا تھا ليكن اس كے باوجود زائرين نےجنت البقيع میں داخل ہونے كی كوشش كی اور بعض نے جنت البقيع پر مامور سيكورٹی فورسز پر حملے كی بھی كوشش كی اس كے بعد جنت البقيع كی سيكورٹی فورسز نے كاروائی كر كے زائرين كو منتشر كيا اور پانچ زائرين كو گرفتار كر ليا ہے۔
366997