آيسيسكو كے سربراہ كی آذربائيجان كے صدر سےملاقات

IQNA

آيسيسكو كے سربراہ كی آذربائيجان كے صدر سےملاقات

14:27 - February 23, 2009
خبر کا کوڈ: 1747324
سياسی و سماجی گروپ: ادارہ آيسيسكو كے سربراہ نے آذربائيجان كے صدر سے ملاقات كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ادارہ آيسيسكو كے سربراہ " عبدالعزيز بن عثمان التويجری" نے آذربائيجان كےصدر الہام علی اف كا شكریہ ادا كيا كہ انھوں نے ۲۰۰۹ء كو دنيائے اسلام كے ثقافتی دارالحكومت كےانتخاب كے موقع پر ايك عظيم الشان تقريب كا اہتمام كيا۔ ياد رہے كہ ۲۰۰۹ء میں آذربائيجان كے دارالحكومت " باكو" كو دنيائے اسلام كا ثقافتی دارالحكومت منتخب كيا گيا ہے۔ آذربائيجان كے صدر " علی اف" نے اس ملاقات میں اس عزم كا اظہار كيا كہ دنيائے اسلام كےثقافتی دارالحكومت كےطور پر باكو كے انتخاب كے بعد اسلامی دنيا میں آذربائيجان كا تعارف ہو گا۔
367137


نظرات بینندگان
captcha