ویٹيكن نےحضرت مسيح (ع) كی اسرائيلی ٹی وی چينل كی طرف سے توہين پر شديد اعتراض كيا

IQNA

13:59 - February 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1748564

ویٹيكن نےحضرت مسيح (ع) كی اسرائيلی ٹی وی چينل كی طرف سے توہين پر شديد اعتراض كيا

بين الاقوامی گروپ: اسرائيل كے ٹی وی نےايك پروگرام میں حضرت مسيح (ع) اور حضرت مريم (س) كی توہين كی ہے جس كےرد عمل میں ویٹيكن نے ايك بيانیہ جاری كر كے اپنے شديد اعتراض كا اظہار كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " الجزيرہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ویٹيكن كے نامہ نگاروں كی انجمن نے اپنے بيانیے میں اسرائيلی ٹی وی كی اس توہين پر اپنے شديد غم و غصے كا اظہار كيا ہے۔ اسرائيل كی ٹی وی كے چينل نمبر ۱۰ كےميزبانوں نے گزشتہ ہفتے ايك پروگرام میں حضرت مسيح (ع) اور ان كی مادر گرامی حضرت مريم (س) كو تمسخر كا نشانہ بنايا تھا اور كہا تھا كہ حضرت مريم (س) پاك نہیں تھیں اور جو لوگ كہتے ہیں كہ وہ پاك تھیں وہ سب جھوٹ بولتے ہیں اور گمراہ ہیں۔ ویٹيكن نے اس بيانیے كےاختتام میں اسرائيل سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس پروگرام پر معذرت كرے اور اس قسم كے پروگراموں كے تكرار كا راستہ روكے۔
367331
نظرات بینندگان
captcha