يورپی يونين نے دريائے اردن كےمغربی ساحل پر یہودی بستيوں كی تعمير پر اسرائيل كی مذمت كی

IQNA

يورپی يونين نے دريائے اردن كےمغربی ساحل پر یہودی بستيوں كی تعمير پر اسرائيل كی مذمت كی

13:58 - February 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1748572
بين الاقوامی گروپ: ۲۰ فروری ۲۰۰۹ء كو يورپی يونين نے برسلز میں ايك بيانیہ میں دريائے اردن كے مغربی ساحل پر یہودی بستيوں كی تعمير پر اسرائيل كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے كويت كے خبررساں ادارے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يورپی يونين نے اسرائيل كو متنبہ كيا ہے كہ وہ اس علاقہ میں یہودی بستياں تعمير كرنے كے پروگرام پر نظر ثانی كرے۔ يورپی يونين نے اپنے بيانیے میں اسرائيل كے اس اقدام كو بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی قرار ديا ہے۔ اس بيانیے میں مزيد ذكر كيا گيا ہے كہ فلسطين كے مختلف علاقوں میں غير قانونی تعميرات سے مشرق وسطی میں صلح كےعمل میں ركاوٹ آئے گی اور اس علاقے میں پائيدار امن كے قيام كے سلسلے میں بين الاقوامی كوششوں كو نقصان پہنچے گا۔ يا درہے كہ گزشتہ سال اسرائيل نے مقبوضہ علاقے میں ۱۲۰۰ سے زائد غير قانونی گھر تعمير كیے تھے۔
367221

نظرات بینندگان
captcha