گامبيا : وفات حضرت رسول اكرم (ص) كے بعد اسلامی معاشرے میں آنے والے انحرافات پر تبصرہ

IQNA

گامبيا : وفات حضرت رسول اكرم (ص) كے بعد اسلامی معاشرے میں آنے والے انحرافات پر تبصرہ

16:14 - February 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1749544
سماجی گروپ: رحلت رسول اكرم (ص) كے بعد اسلامی معاشرے میں آنے والے سياسی ، سماجی اور ثقافتی بگاڑ اور انحراف كے عوامل پر تبصرہ كرنے كے لیے گامبيا كےشہر " لوزاكا" كی مسجد امام رضا (ع) میں پروگرام منعقد كيا جائےگا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گامبيا میں ايرانی كلچرل سنٹر نے كہا ہے كہ اس پروگرام كا آغاز مغرب و عشاء كے بعد ہو گا۔ گامبيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے قونصلر " اسدی موحد" رحلت رسول خداﷺ كےبعد اسلامی معاشرےمیں پيدا ہونے والے سياسی ،سماجی اور ثقافتی انحراف پرتبصرہ كریں گے اور مسلمانوں كی پسماندگی اور ايك عادل رہنما سےدوری كے عوامل پر بھی تجزیہ پيش كریں گے۔ گامبيا كی يوتھ مسلم يونين كےركن" شيخ موسی سعيد" بھی اس محفل میں پيغمبر اسلام (ص) كے نقطہ نگاہ سے جوانوں كی تربيت كےمختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ پروگرام تين زبانوں عربی ، انگلش اور اردو میں منعقد كيا جائےگا۔
368334

نظرات بینندگان
captcha