بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق "نسيج" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ مصر كے الازہر اسلامی تحقيقات سنٹر نے اسرائيلی ٹی وی چينل كی طرف سے حضرت مريم ، حضرت مسيح اور پيغمبر اسلام كی توہين پر شديد مذمت كی ہے اور كہا ہے كہ اس سےاديان كےپيروكاروں میں اختلافات بڑے گا۔ الازہر كے دانشوروں نے اپنے بيان میں كہا ہے كہ اسرائيل ايسے گھٹيا اقدامات سے اجتناب كرے اور مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس نہ پہنچائے۔ اس سے پہلے بھی كئی ممالك نے اسرائيل كے اس بیہمانہ اقدام كی شديد مذمت كی ہے۔
370341