بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نمائش میں وحدت اسلامی كے موضوع پر پاكستانی فوٹو گرافروں كی ۴۰ منتخب تصاوير ركھی جائیں گی۔ اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ايران كا قونصل خانہ رسول اكرم (ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے تين روزہ نمائش منعقد كر رہا ہے۔ اس نمائش كے اختتام پر ۱۸ مارچ ۲۰۰۹ء كو راولپنڈی میں ممتاز فوٹوگرافروں كو انعامات دیے جائیں گے۔
371162