بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے خبررساں ادارے " Kuna" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں دنيا كے مختلف ممالك كے علماء اور اقتصاد دان شركت كر رہے ہیں جو دنيا میں موجود اقتصادی بحران كے حوالے سے بحث و گفتگو كریں گے۔ ملائشيا كے سابق وزير اعظم " موسی ہيتام" نے اس سيمينار كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار میں " دنيا میں غذائی قلت ، ٹيكنالوجی اور دنيا میں موجود اقتصادی بحران سے مقابلہ " جيسےموضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ جناب موسی ہيتام نے اپنی گفتگو كے اختتام پر كہا كہ دنيا میں موجودہ اقتصادی بحران كے تناظر میں اس قسم كے سيمينارز كے انعقاد كی اہميت بہت زيادہ ہے انھوں نے اس عزم كا اظہاركيا كہ اس سيمينار میں شريك مختلف ممالك كے نمائندے اقتصادی بحران سے مقابلے كے لیے ليكن مشتركہ لائحہ عمل پر اتفاق كریں گے۔
371603