بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق امارات میں ايرانی كلچرل سنٹر نے كہا ہے كہ امارات میں ايران اور متحدہ عرب امارات كی باہمی كوششوں سےايك سيمينار منعقد كيا گيا جس كا عنوان " عربی اور فارسی ادبيات كا تقابلی جائزہ" تھا اس سيمينار سےخطاب كرتے ہوئے ايران كلچرل سنٹر كےانچارج نے كہا كہ كسی بھی زبان كی ادبيات اس كے لیے آئينہ كی حيثيت ركھتی ہیں جس میں اس زبان كو بولنے والے افراد كے نظريات نژيا نظم كی شكل میں پيش كیے جاتے ہیں۔ ايك ايرانی شاعر اور مصنف سليمان پور" نے سيمينار میں تقرير كرتےہوئے كہا كہ عربی اور فارسی دو زبانوں كا آپس میں لين دين باعث بنا ہے ان زبانوں كی ادبيات پروان چڑہیں اور اب متحدہ عرب امارات اور ايرانی دانشوروں كو چاہیے كہ وہ ان دونوں زبانوں پر مزيد كام كرنے كے لیے جامع منصوبہ بنا ئیں۔
371585