ايرانيوں كی مشرقی اور اسلامی حيثيت فارسی اور عربی ادبيات كےباهمی تعلق كا باعث ہے

IQNA

12:36 - March 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1751644

ايرانيوں كی مشرقی اور اسلامی حيثيت فارسی اور عربی ادبيات كےباهمی تعلق كا باعث ہے

آرٹ گروپ: طول تاريخ میں ہميشہ كسی بھی قوم كی پہچان اس كے فكری رجحان كا پيش خيمہ بنتی ہے اور ايرانيوں كی مشرقی اور اسلامی حيثيت ہی سبب بنی ہے كہ ظہور اسلام كےبعد فارسی اور عربی دو زبانوں میں يكساں فكری رجحان پروان چڑہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق امارات میں ايرانی كلچرل سنٹر نے كہا ہے كہ امارات میں ايران اور متحدہ عرب امارات كی باہمی كوششوں سےايك سيمينار منعقد كيا گيا جس كا عنوان " عربی اور فارسی ادبيات كا تقابلی جائزہ" تھا اس سيمينار سےخطاب كرتے ہوئے ايران كلچرل سنٹر كےانچارج نے كہا كہ كسی بھی زبان كی ادبيات اس كے لیے آئينہ كی حيثيت ركھتی ہیں جس میں اس زبان كو بولنے والے افراد كے نظريات نژيا نظم كی شكل میں پيش كیے جاتے ہیں۔ ايك ايرانی شاعر اور مصنف سليمان پور" نے سيمينار میں تقرير كرتےہوئے كہا كہ عربی اور فارسی دو زبانوں كا آپس میں لين دين باعث بنا ہے ان زبانوں كی ادبيات پروان چڑہیں اور اب متحدہ عرب امارات اور ايرانی دانشوروں كو چاہیے كہ وہ ان دونوں زبانوں پر مزيد كام كرنے كے لیے جامع منصوبہ بنا ئیں۔
371585

نظرات بینندگان
captcha