بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق (oic) كے ذرائع نے كہا ہے كہ احسان اوگلو نے مصری حكومت كی فلسطينی گروپوں كے درميان ثالثی كو سراہا ہے اور اس اميد كا اظہار كيا ہے كه یہ اجلاس فلسطين كےقومی اتحاد میں ايك سنگ ميل ثابت ہو گا اور اس ملك كے عوام كو سكون و آرام فراہم كرنے كا باعث بنے گا۔ انھوں نے كہا كہ فلسطينی گروپوں كے درميان گفتگو سے ان كے انسانی اور بنيادی حقوق كی پاسداری میں مدد ملے گی اور اس ملك كے استقلال میں بھی پيشرفت حاصل ہو گی۔ اسلامی سربراہی كانفرنس (oic) كے جنرل سيكرٹری نے فلسطين كے تمام گروپوں سے مطالبہ كيا كہ وہ قاہرہ كے اجلاس میں شريك ہوں اور اپنے اختلافات كو ختم كرنے كے لیے اقدام كریں۔
371578