كتاب " المسيح فی القرآن الكريم" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام میں آ گئی ہے

IQNA

كتاب " المسيح فی القرآن الكريم" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام میں آ گئی ہے

14:32 - March 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1755298
بين الاقوامی گروپ: بلغاری نامہ نگار نے قرآن مجيد میں حضرت عيسی (ع) كےمتعلق آيات اكھٹی كر كے المسيح فی القرآن الكريم " كتاب تاليف كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " الشرق الاوسط" كےحوالے سےرپورٹ دی ہےكہ بلغاری نامہ نگار نے اس كتاب میںلكھا ہے كہ بلغاریہ میں ۱۰ لاكھ سے زائد مسلمانوں كی موجودگی كےباوجود اس ملك كے عيسائی اور ديگر مذاہب كے پيروكار اسلام كے بارے میں زيادہ نہیں جانتے۔ اس نے مزيد كہا كہ بلغاریہ كےغير مسلموں كی اسلام كےبارے میں زيادہ تر معلومات كا منبع اسلام كےبارےمیں غير واقعی داستانیں اور افسانے ہیں ۔ بلغاری نامہ نگار نے اس كتاب میں تحرير كيا ہے كہ مسيحيت كےبعد اسلام نے سب سے زيادہ حضرت مسيح (ع) كی تعريف و تمجيد كی ہے۔ اس نے لكھا ہے كہ قرآن مجيد كےعلاوہ احاديث نبوی (ص) میں بھی حضرت مسيح (ع) كے بارےمیں بہت كچھ ملتا ہے۔ یہاں تك كہ عرفانی متون اور دعاؤں میں بھی حضر ت مسيح كا ذكر ہو چكا ہے۔ اس نے اس عزم كا اظہار كيا ہے كہ یہ كتاب اسلام كے بارے میں منفی پراپيگنڈے كو دور كرنے میں اہم كردار ادا كرے گی اور اسلام و مسيحيت كے پيروكاروں كے درميان بہتر تعلقات كا باعث بنے گی۔
375958

نظرات بینندگان
captcha