ملاوی میں عيد ميلاد النبی (ص) كے موقع پر مسلمانوں اور عيسائيوں كا مشتركہ اجتماع

IQNA

ملاوی میں عيد ميلاد النبی (ص) كے موقع پر مسلمانوں اور عيسائيوں كا مشتركہ اجتماع

16:33 - March 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1756587
بين الاقوامی گروپ: ملاوی میں عيد ميلاد النبی (ص) كے پر مسرت موقع پر مسلمانوں اور عيسائيوں نے اتحاد و اتفاق كا مظاہرے كرتے ہوئے مشتركہ جشن منايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق (Islam Online) ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ عيد ميلاد النبی (ص) كے پر مسرت موقع پر ملاوی میں جشن كی منتظمہ كمپنی كے ايك ركن شيخ امان كينگ امیہ نے كہا ہے كہ ہم نے اس ملك كے كليساوں كو دعوت نامے بھيجے تاكہ وہ بھی پيغمبر اكرم (ص) كے ميلاد باسعادت كے جشن میں شركت كریں جس پر انھوں نے خير مقدم كيا اور اس عظيم جشن میں شركت كی اور پيغمبر اكرم (ص) اور مسلمانوں كے بارے میں ان كی آشنائی میں اضافہ ہوا ۔ انھوں نے كہا كہ عيسائی رہنماوں كو دعوت اسلامی اصولوں يعنی صلح، وحدت و اتحاد كومد نظر ركھ كر دی گئی تھی۔ ايك عيسائی رہنما"جارج بوليا'' نے اس جشن میں شركت پر اظہار مسرت كرتےہوئے كہاكہ ايسے اقدامات سے فاصلے كم ہوتے ہیں اور ايك دوسرے كے خيالات كو نزديك سے سمجھنے كا موقع ملتا ہے اور ايسے كاموں سے مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان كھنچاتانی بھی كم كرنے میں خاصی مدد ملے گی۔
375904

نظرات بینندگان
captcha