بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " Allafrica" نے لكھا ہے كہ جزيرہ موريس كے وزير اعظم " رام گولم" نے اس جشن كی محفل میں خطاب كرتے ہوئے قومی اتحاد كی ضرورت پر زور ديا اور كہا كہ اسلام كا پيغام عالمگير ہے اور پيغمبر اكرم (ص) كا ميلاد ، مسعود دنيا كے لیے عظيم سعادت ہے اور یہ بابركت روز جزيرہ موريس كےعوام كے لیے اتحاد ويكجہتی كا پيش خيمہ ہونا چاہے۔ انھوں نے كہا كہ تمام مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ اسلام كے حقيقی پيغام يعنی صلح كو تمام دنيا میں عام كریں اور اختلاف سے اجتناب كریں۔ انھوں نے فلسطين كے حالات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اقوام كی سعادت اتحاد میں مضمر ہے اور اگر ملت فلسطين متحد ہو جائے تو ہو غاصب اسرائيل پر فائق آ جائے گی۔
376691