فقہی مسائل موجودہ زمانے كے اہم ترين چيلنجوں میں سے ہیں

IQNA

فقہی مسائل موجودہ زمانے كے اہم ترين چيلنجوں میں سے ہیں

12:37 - March 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1758080
سياسی وسماجی گروپ: كويت میں پہلی مرتبہ شيعہ وسنی فقہاء كی مشتركہ نشست منعقد ہوئی جس میں عالم اسلام كے فقہاء نے فقہی مسائل پر بحث وگفتگو كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " الدار" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت میں فقہی مسائل پر دو روزہ نشست منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالك كے۶۰ سے زائد فقہاء ،مجتہدين ،مفكرين اور محققين نے شركت كی۔ اس نشست كا اہتمام اسلامی فقہ كی عالمی انجمن نے كيا تھا۔ اس نشست میں اسلامی فقہ میں جدت ، اسلامی فقہ میں حقوق انسانی اوراسلامی فقہ میں عورت كے حقوق جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو ہوئی۔ اس نشست میں شيعہ و سنی فقہاء كی اكثريت نے اس بات پر اتفاق كيا كہ فتوا، عدالت اور كرامت انسانی كی بنياد پر صادر ہونا چاہیے۔
379870
نظرات بینندگان
captcha