بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "MAP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ نشست مراكش كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے منعقد ہو گی۔ اس نشست میں دانشور حضرات ، علماء اور عربی اور اسلامی ممالك كے محكمہ وقف كے اعلی عہديداروں كی طرف سے وقف كےمتعلق تحقيقات كا تجزیہ و تحليل پيش كيا جائے گا۔ یہ نشست پہلی مرتبہ مراكش میں منعقد ہوگی۔ اس سےپہلے تين نشستوں كی ميزبانی كويت نے كی تھی۔ اس نشست كے انعقاد كے لیے مراكش كے انتخاب كی وجہ یہ ہے كہ اس كے پاس وقف كے متعلق مسائل میں ۱۰۰ سالہ پرانا تجربہ موجود ہے۔
380209