معاشرے كی ضرورتوں سے صرف نظر قرآنی تاليفات كا بنيادی نقص ہے: (احمد خاتمی)

IQNA

معاشرے كی ضرورتوں سے صرف نظر قرآنی تاليفات كا بنيادی نقص ہے: (احمد خاتمی)

16:19 - March 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1758110
ادبی گروپ: " احمد خاتمی" نے معاشرے كی ضرورتوں سے صرف نظر كو قرآنی تاليفات كا بنيادی نقص قرار ديا ہے۔
قران مجيد كی موضوعاتی لغت كے مولف" احمد خاتمی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآنی تاليفات كئی طرح كی ہیں محققين كی قرآنی موضوعات پر تاليفات قابل قبول اور مخاطبين كے لیے تشفی كا باعث ہیں ليكن بچوں اور نوجوانوں كے لیے قرآنی تاليفات زيادہ اچھی اور دقيق نہیں ہیں۔ انھوں نے نسل جديد كی طرف سے قرآنی تاليفات كی طرف عدم دلچسپی كی وجہ نوجوان نسل كی ضرورتوں سے صرف نظر كو قرار ديا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اكثر مؤلفين مخاطبين كی ضرورتوں كے خيال كی بجائےاپنی ضرورتوں كا خيال ركھتے ہیں۔ جناب خاتمی نے كہا كہ مسلمان معاشرے میں اپنی اور قرآنی مخاطب بہت زيادہ ہیں اور مؤلفين كو چاہیے كہ وہ پہلے مخاطبين كی ضرورتوں كو پہچانیں اس كے بعد تاليف كا كام شروع كریں۔
379734
نظرات بینندگان
captcha