بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كا چوتھا ایڈيشن سيد باقر خسرو شاہی كی كوششوں سےشائع ہوا ہے۔ اس كتاب میں آيا ہے كہ قرآن مجيد نے اپنے آپ كو صراط مستقيم كہا ہے اور انسان كو صراط مستقيم پر چلنے كی دعوت دی ہے۔ قرآن مجيد كے راستے پر چلنے والے كو دو خطرات كا سامنا ہے:
۱۔ راستے كی پہچان میں خطا ۲۔ راستے كی پہچان كے بعد اس سے انحراف
یہ دونوں خطرات افكار كی پراگندگی، قلبی خواہشات اور روحانی بيماريوں سے پيدا ہوتے ہیں۔ اس لیے شناخت قرآن كے لیے افكار كی اصلاح اور دل كو پاكيزہ كرنے كی ضرورت ہے۔
381072