بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ تين روزہ نشست مراكش كے بادشاہ " ملك محمد ششم" كی نظارت میں ہو رہی ہے۔ جس میں مصر، متحدہ عرب امارات، موريطانیہ، سعودی عرب اور كويت سےمندوبين شركت كر رہےہیں۔ اس نشست میں وقف سے متعلق مسائل پر عربی اور اسلامی ممالك كے دانشور بحث و گفتگو كریں گے۔ یہ نشست پہلی مرتبہ مراكش میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے ۳نشستیں كويت میں منعقد ہو چكی ہیں۔ اس نشست كے انعقاد كے لیے مراكش كا انتخاب اس لیے كيا گيا ہے كيونكہ مراكش كے پاس وقف كے مسائل میں ۱۰۰ سالہ تجربہ ہے۔
381331