بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ " News" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ ترجمہ " عبدالغفور ملك" نے ۱۶سالوں میں مكمل كيا ہے۔ ۲۰۰۴ء میں یہ ترجمہ مكمل ہو گيا تھا اور اب شہر پشاور میں شائع ہوا ہے۔ ہندكو زبان میں قرآن مجيد كا یہ منظوم ترجمہ ۱۲۳۴ صفھات پر مشتمل ہے۔ قرآن مجيد كا عربی متن دائیں صفحے پر اور ہندكو زبان میں قرآن مجيد كا منظوم ترجمہ بائیں صفحے پر ہے۔ قرآن مجيد كے اس ترجمے كی اشاعت كے اخراجات صوبہ سرحد كی حكومت اور اس صوبے كے مخير حضرات نےبرداشت كیے ہیں۔ اس سے پہلے ہندكو نثر میں قرآن مجيد كا ترجمہ ۲۰۰۴ء میں " حيدرزمان حيدر" نے شائع كيا تھا۔ ہندكو پنجابی سے ملتی جلتی ايك قديم زبان ہے۔ جو پاكستان كے مختلف علاقوں میں ہندوستان كے شمالی علاقوں میں بولی جاتی ہے۔
381347