تھائی لينڈ كی بين الاقوامی كتاب نمائش میں اسلامی كتابوں كی دستيابی

IQNA

تھائی لينڈ كی بين الاقوامی كتاب نمائش میں اسلامی كتابوں كی دستيابی

11:26 - April 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1759911
آرٹ و ثقافت گروپ: تھائی لينڈ كے دارالحكومت بينكاك میں منعقد ہونے والی كتابوں كی بين الاقوامی نمائش میں ايرانی قونصل خانہ نے اسلامی اور مذہبی كتابوں كا اسٹال لگايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ میں ايرانی قونصل خانہ نے بينكاك میں منعقد ہونے والی كتابوں كی بين الاقوامی نمائش میں مذہبی ، اسلام شناسی، انقلاب اسلامی ايران، امام خمينی (رح) ايرانی ثقافت و آرٹ اور ايران شناسی كے موضوعات پر كتابوں كی نمائش كر كے اس نمائش میں بھر پور شركت كی ہے۔ ياد رہے كہ كتابوں كی ۷ویں بين الاقوامی نمائش تھائی لينڈ كے دارالحكومت بينكاك میں منقد ہو رہی ہے۔ جو ۱۶ اپريل ۲۰۰۹ء تك جاری رہے گی۔ اس نمائش میں ۴۵۰ پبلشرز شركت كر رہے ہیں۔ اور اس نمائش كے ابتدائی دونوں میں اس كا وزٹ كرنے والے بہت زيادہ افراد تھے۔
382119

نظرات بینندگان
captcha