بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس قرآن سنٹر میں ۲۵ طلباء قرآنی اور دينی علوم كی تعليم حاصل كر رہے ہیں۔ اس اسلامی مركز نے اپنی تاسيس كے آغاز سے ليكر اب تك بہت زيادہ علماء اور پيش نمازوں كی تربيت كی ہے۔ ياد رہے اس سنٹر كو ايران كے صوبہ گلستان كے شہر گرگان میں واقع جامعۃ الرسول الاكرم (ص) نامی انسٹیٹيوٹ كا علمی تعاون حاصل ہے اور ہر سال اس سنٹر كے تين طلباء گرگان میں تعليم حاصل كرنے كے لیے آتے ہیں۔
381895