بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " مانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اقوام متحدہ سےوابستہ فلسطينی بے گھرلوگوں كی امداد سے مربوط ادارے كے سربراہ " جان گينگ" نے گزشتہ روز اپنے ايك بيان میں كہا ہے كہ اگر عالمی برادری غزہ كی پٹی میں قانون كے اجراء كی حمايت كرے تو اس سے علاقے كے حالات بہت بہتر ہو سكتےہیں۔ انھوں نے كہا كہ غزہ كے لوگ زندگی كی ابتدائی ضروريات سے بھی محروم ہیں۔ انھوں نے واضح كيا كہ غزہ پر اسرائيلی حملے كو دو ماہ سے زيادہ عرصہ گزر چكا ہے۔ ليكن اب تك اس علاقے كے حالات سازگار نہیں ہوئے ہیں بلكہ بد تر ہوئے ہیں۔ جان گينگ نے درخواست كی كہ غزہ كی تمام راہداريوں كو مكمل طور پر كھول ديا جائے تاكہ آزدانہ طور پر غزہ تك امداد پہنچ سكے اور جب تك غزہ كو آزادانہ طور پر امداد نہیں پہنچتی غزہ كی تعمير نو كے عمل میں تيزی نہیں آ سكتی۔
383026