بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Brunei-Online" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں كہ جو برونائی كے " مركز ترويج اسلام" میں منعقد ہو رہے ہیں ۵۵ خواتين و حضرات قاری شركت كر رہے ہیں۔ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد افراد میں قرائت قرآن كی پنہاں صلاحيتوں كو اجاگر كرنا اور قرائت قرآن كو فروغ دينا ہے۔ یہ مقابلے ہر سال برونائی كی وزارت مذہبی امور كے زير اہتمام منعقد ہوتے ہیں۔ اور ان مقابلوں میں ممتاز قراء كا انتخاب كيا جائے گا تاكہ وہ قرائت قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كر سكیں۔
384511