بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " قدس پريسی" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد اسلامی كلاسيكل خطاطی كا احياء، اس كی ترقی اور پيشرفت اور اس كے ماہرين كو خراج تحسين پيش كرنا ہے۔ oic كےمركز "ارسيكا'' نے اس مقابلے كے حوالے سے بتايا ہے كہ اس مقابلے میں مسلمان خطاطوں كو ايك جگہ جمع ہونے كا موقع فراہم كيا گيا ہے تاكہ وہ دوسرے كے تجربات اور معلومات سے استفادہ كرسكیں۔ oic كے مركز " ارسيكا" نے یہ مقابلہ شام كے نامور اور مایہ ناز خطاط " محمد بدری اليرانی" كی ياد میں منعقد كيا ہے۔ دنيائے اسلام كا یہ عظيم خطاط ۱۸۹۴ء كو پيدا ہوا اور ۱۹۶۷ء كو اس نے وفات پائی۔
385681