بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ادارے" برناما" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كے سابق وزير اعظم " عبداللہ احمد بدادی" نے كوالالمپور كی مسجد اعظم میں حضرت محمد (ص) كی شخصيت كے حوالے سے جشن كی ايك تقريب سے خطاب كرتےہوئے كہا كہ اس وقت مسلمانوں كو پوری دنيا میں بہت سی مشكلات اور چيلنجوں كا سامنا ہے ليكن مسلمان قرآنی تعليمات اور حضرت محمد (ص) كی سيرت پر عمل كر كے ان مشكلات اور چيلنجوں كا مقابلہ كر سكتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ مشكلات اور مختلف اسلامی فرقوں میں جدائی اس وقت پيدا ہوتی ہے جب ہم اسلامی تعليمات (كہ جو برادری اور اتحاد كی تاكيد كرتی ہیں) پر عمل نہ كریں۔ ملائيشيا كے وزير اعظم نے آخر میں مسلمانوں كو تاكيد كی ہے كہ وہ قرآن مجيد اور پيغمبر اسلام كی تعليمات كو سكیھیں اور ان پر عمل كریں۔
386770