شام میں " صہيونزم كے افكار میں قتل وغارت كا سرچشمہ" كے موضوع پر نشست كا انعقاد

IQNA

14:48 - April 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1764337

شام میں " صہيونزم كے افكار میں قتل وغارت كا سرچشمہ" كے موضوع پر نشست كا انعقاد

ثقافت وآرٹ گروپ: ۱۱ اپريل ۲۰۰۹ء كو" صہيونزم كے افكار میں قتل و غارت كا سرچشمہ " كے موضوع پر شام میں ايك نشست منعقد ہوئی جس كا اہتمام شام میں ايرانی قونصل خانہ نے كيا تھا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شام میں ايرانی قونصل خانہ كے زيراہتمام منعقد ہونے والی ساتویں نشست میں ايك سو سے زائد شامی دانشوروں اور مفكرين نے شركت كی۔ شام كی يونيورسٹی كے پروفيسر " عماد خالد رحمھ" نے اس نشست میں صہيونيسٹ كی دہشت گردی كے حوالے سے سرگرميوں اور مسلمانوں كے خلاف جرائم كے موضوع پر خطاب كيا۔ ان كے علاوہ عرب لكھاريوں كی يونين كی ممبر "نذرہ اليارجی" نے بھی صہيونيسٹ، یہوديت اور اسرائيل كے موضوع پر اس نشست میں تقرير كی۔
387070

نظرات بینندگان
captcha