بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی " كونا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرب ليگ كے سربراہ " عمروموسی" نے ۱۲ اپريل ۲۰۰۹ء كو ايك بيانیے میں كہا ہے كہ فلسطينيوں كی درخواست پر آئندہ ماہ مراكش میں بيت المقدس كے حالات كا جائزہ لينے كے لیے عرب ممالك كے وزراء خارجہ كا اجلاس بلايا جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ غزہ كے حالات اور اسرائيلی جرائم كی تحقيقات كرنے والی بين الاقوامی كمیٹی كی رپورٹ كا جائزہ لينے كے لیے آئندہ ماہ عرب ليگ كا اجلاس بھی بلايا جائے گا۔
387575