بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے "برناما" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " جميل خير بہاروم" نے گزشتہ روز"مارا" ٹيكنيكل يونيورسٹی میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی محققين كو اسلامی نظام تعليم تبديلياں لانا چاہئیں اور نظام تعليم كو اس طرح مرتب كرنا چاہیے كہ وہ عصر حاضر كی ضرورتوں كو پورا كر سكے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مجھے يقين ہے كہ اگر موجودہ اسلامی نظام تعليم كو عصر تقاضوں سے ہم آہنگ كر ديا جائے تو یہ نظام تعليم دنيا میں رائج نظام تعليم پر اثر انداز ہو سكتا ہے اور اس میں ترقی كا موجب بن سكتا ہے۔ ياد رہے كہ انڈونيشيا، فلپائن، برونائی، اور تھائی لينڈ كے اسلامی تعليمی اداروں كے نمائندوں نے بھی اس دو روزہ سيمينار میں شركت كی۔
388918