اسلامی نظام تعليم عصر جديد كے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے

IQNA

اسلامی نظام تعليم عصر جديد كے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے

14:32 - April 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1765696
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے وزير مذہبی امور نے " اسلامی تعليمات" كے موضوع پر سيمينار پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلام نظام تعليم میں جديد تقاضوں كے مطابق تبديليوں كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے "برناما" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " جميل خير بہاروم" نے گزشتہ روز"مارا" ٹيكنيكل يونيورسٹی میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی محققين كو اسلامی نظام تعليم تبديلياں لانا چاہئیں اور نظام تعليم كو اس طرح مرتب كرنا چاہیے كہ وہ عصر حاضر كی ضرورتوں كو پورا كر سكے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مجھے يقين ہے كہ اگر موجودہ اسلامی نظام تعليم كو عصر تقاضوں سے ہم آہنگ كر ديا جائے تو یہ نظام تعليم دنيا میں رائج نظام تعليم پر اثر انداز ہو سكتا ہے اور اس میں ترقی كا موجب بن سكتا ہے۔ ياد رہے كہ انڈونيشيا، فلپائن، برونائی، اور تھائی لينڈ كے اسلامی تعليمی اداروں كے نمائندوں نے بھی اس دو روزہ سيمينار میں شركت كی۔
388918
نظرات بینندگان
captcha