مسجد الاقصی میں اسرائيلی اقدامات كے خلاف فلسطينيوں كے مظاہرے

IQNA

مسجد الاقصی میں اسرائيلی اقدامات كے خلاف فلسطينيوں كے مظاہرے

12:03 - April 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1766244
بين الاقوامی گروپ: ۱۶ اپريل ۲۰۰۹ء كو مسجد الاقصی میں اسرائيل كے حالیہ اقدامات كے خلاف سينكڑوں فلسطينيوں نے مظاہرے كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی " KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مظاہرے بيت المقدس میں اسلامی تحريكوں اور گروپوں كی درخواست پر مسجد الاقصی كے دفاع اور اس مسجد میں شدت پسند یہوديوں كے حالیہ اقدامات كی وجہ سے كیے گئے ہیں۔ ياد رہے كہ اسرائيلی پوليس نے ۱۵ اپريل ۲۰۰۹ء كو چند نمازيوں كو مسجد الاقصی سے گرفتار كرنے كے بعد قانون كی خلاف ورزی اور مسجد الاقصی میں داخل ہونے كے جرم میں انہیں ريمانڈ پہ بھيج ديا تھا۔ اسرائيل نے دريائے اردن كے مغربی ساحل سے آنے والے فلسطينيوں كو بھی روك ديا تھا۔
389685

نظرات بینندگان
captcha