بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی " KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مظاہرے بيت المقدس میں اسلامی تحريكوں اور گروپوں كی درخواست پر مسجد الاقصی كے دفاع اور اس مسجد میں شدت پسند یہوديوں كے حالیہ اقدامات كی وجہ سے كیے گئے ہیں۔ ياد رہے كہ اسرائيلی پوليس نے ۱۵ اپريل ۲۰۰۹ء كو چند نمازيوں كو مسجد الاقصی سے گرفتار كرنے كے بعد قانون كی خلاف ورزی اور مسجد الاقصی میں داخل ہونے كے جرم میں انہیں ريمانڈ پہ بھيج ديا تھا۔ اسرائيل نے دريائے اردن كے مغربی ساحل سے آنے والے فلسطينيوں كو بھی روك ديا تھا۔
389685