ولڈرز اسلام مخالف متنازعہ فلم"فتنہ ۲" بنانے میں مصروف

IQNA

ولڈرز اسلام مخالف متنازعہ فلم"فتنہ ۲" بنانے میں مصروف

13:03 - April 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1766322
بين الاقوامی گروپ:ہالينڈ كے شدت پسند سياست دان"گریٹ ولڈر" نے خبردی ہے كہ وہ اسلام مخالف فلم " فتنہ ۲" بنا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " گریٹ ولڈرز" نے كہا ہے كہ " فلم فتنہ ۲" میں وہ اسلامائزيشن كے مغرب پر اثرات كو بيان كرے گا ۔ یہ فلم ۲۰۱۰ء تك مكمل ہو جائے گی اور اس فلم كے نشر ہونے كے بعد بھی اسلامی ممالك كی طرف سےشديد رد عمل سامنے آئے گا۔ ياد رہے كہ گزشتہ سال ايمسٹرڈم كی عدالت نے گریٹ ولڈرز كو مختلف اقوام كے درميان نفرت ايجاد كرنے ،پيغمبر اسلام (ص) اور دين اسلام كی توہين پر فلم بنانے كے جرم میں عدالت میں پيش ہونےكا حكم ديا تھا۔ نيزاس كے خلاف قانونی كاروائی كا حكم سنايا تھا۔
389535

نظرات بینندگان
captcha