ملائيشيا میں " اسلامی تفكر " كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا میں " اسلامی تفكر " كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

14:17 - April 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1766401
بين الاقوامی گروپ: اس سال ۵ اور ۶ ستمبر كو ملائيشيا كی رياست "سلانگور" كی نيشنل يونيورسٹی میں " اسلامی تفكر " كے موضوع پر دوسرا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے " Pkukmweb" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار ملائيشيا كی نيشنل يونيورسٹی كے شعبہ الہيات و فلسفہ كی كوششوں سے منعقد ہو گا اور اس سيمينار میں مختلف اسلامی ممالك كے محققين، حقوق دان، قضات، مفتی، اسلامی بينكوں كے مينيجرز، سياست دان، اور سياسی رہنما شركت كریں گے۔ ياد رہے كہ " اسلامی تفكر " كے موضوع پر پہلا بين الاقوامی سيمينار اسی يونيورسٹی میں ۲۰۰۹ء كو منعقد ہوا تھا جس میں پوری دنيا سے ۲۰۰ سے زائد مسلمان اسكالرز نے شركت كی تھی۔
389546

نظرات بینندگان
captcha