سراليون كی نيشنل لائبريری كو مذہبی اور ثقافتی موضوعات پرمشتمل كتابوں كا ہدیہ

IQNA

14:21 - April 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1766406

سراليون كی نيشنل لائبريری كو مذہبی اور ثقافتی موضوعات پرمشتمل كتابوں كا ہدیہ

ثقافت و آرٹ گروپ: سراليون میں ايرانی قونصل خانہ نے شہر فریٹاؤن میں اس ملك كی نيشنل لائبريری كو مذہبی اور ثقافتی موضوعات پر ۹۰جلد كتابیں ہدیے كے طور پر دی ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب ، اسلامی انقلاب ، اسلام اور مسيحيت، تعليمات و ثقافت اہل بيت (ع) كی شناخت، اسلام شناسی اور ايران شناسی كے موضوعات پر انگريزی زبان میں تھیں۔ اس كے علاوہ نہج البلاغہ، نہج الفصاحہ، صحيفہ سجادیہ اور انگريزی زبان میں ترجمہ شدہ پانچ قرآنی نسخے بھی مذكورہ لائبريری كو دیے گئے۔ سراليون كی وزارت تعليم كے زير نظر فریٹاؤن كی نيشنل لائبريری میں پانچ ہزار سےزائد كتابیں موجود ہیں جو زيادہ تر مغربی مصنفين كی ہیں۔ گذشتہ سال بھی ايرانی قونصل خانہ نے مذكورہ لائبريری كو ۱۰۰ جلد كتابیں ہدیے كے طور پر دی تھیں۔
389661

نظرات بینندگان
captcha