امريكہ كی رياست " نيوجرسی" میں اسلامی معلومات كے موضوع پر مقابلے كا انعقاد

IQNA

14:11 - April 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1766875

امريكہ كی رياست " نيوجرسی" میں اسلامی معلومات كے موضوع پر مقابلے كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ۹ مئی ۲۰۰۹ كو امريكہ كی رياست نيوجرسی میں " اسلامی معلومات" كے موضوع پر ايك مقابلے كا انعقاد كيا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Muslim voice" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد بچوں اور نوجوانوں كو تاريخ اسلام اور اسلامی ثقافت كے مطالعے كی ترغيب دلانا ہے۔ یہ مقابلے شمالی امريكہ كے اسلامی مركز نيوجرسی برانچ كی طرف سے منعقد كيا جائے گا اور اس مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنےوالے افراد كو ليپ ٹاپ، ڈيجیٹل كيمرہ اور حج كے اخراجات بطور انعام دیے جائیں گے۔ شمال امريكہ كے اسلامی مركز كی طرف سے یہ مقابلہ ۱۹۹۹ء سے ليكر اب تك ہر سال منعقد ہوتا ہے۔
390376
نظرات بینندگان
captcha