بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Muslim voice" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد بچوں اور نوجوانوں كو تاريخ اسلام اور اسلامی ثقافت كے مطالعے كی ترغيب دلانا ہے۔ یہ مقابلے شمالی امريكہ كے اسلامی مركز نيوجرسی برانچ كی طرف سے منعقد كيا جائے گا اور اس مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنےوالے افراد كو ليپ ٹاپ، ڈيجیٹل كيمرہ اور حج كے اخراجات بطور انعام دیے جائیں گے۔ شمال امريكہ كے اسلامی مركز كی طرف سے یہ مقابلہ ۱۹۹۹ء سے ليكر اب تك ہر سال منعقد ہوتا ہے۔
390376