خليج فارس كونسل كی طرف سے اسرائيلی جارحيت كی مذمت

IQNA

خليج فارس كونسل كی طرف سے اسرائيلی جارحيت كی مذمت

14:36 - April 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1766907
بين الاقوامی گروپ: عرب وكلاء كی انجمن اور خليج فارس كونسل " CCG'' نے فلسطينيوں پر اسرائيل كے مظالم اور مسجد الاقصی كی بے حرمتی كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ادارے " sana" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرب وكلاء كی انجمن نے اپنے ايك بيانیے میں جو روزنامہ " الشرق الاوسط" میں شائع ہوا ہے ،اعلان كيا ہے كہ غاصب اسرائيل مسجد الاقصی كو مسمار كرنا چاہتا ہے۔ اس بيانیے میں ذكر كيا گيا ہے كہ قدس میں حالیہ اقدامات بين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی ہے ۔ عرب اور اسلامی ممالك كو چاہیے كہ وہ ان اقدامات كا مقابلہ كرنے كے لیے ميدان عمل میں اترآئیں۔ عرب وكلاء كی انجمن نے يونسكو سے درخواست كی ہے كہ وہ اسرائيلی مظالم كی تحقيقات كے لیے كميشن تشكيل دے۔ خليج فارس كونسل كے سربراہ " عبدالرحمان بن حمد العطیھ" نے اس بيانیے میں اسرائيل كو متنبہ كيا ہے كہ اس كا مسجد الاقصی پر قبضے كا منصوبہ حماقت پر مبنی ہے۔ انھوں نے بين الاقوامی برادری سے درخواست كی كہ وہ اپنی ذمہ داريوں پر عمل كرتے ہوئے اسرائيل كو مجبوركرے كہ وہ فلسطينيوں پر حملے بند كرے۔
390497
نظرات بینندگان
captcha