بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ڈنمارك كی ايك ويب سائیٹ جس میں ۲۰۰۵ء میں پيغمبر اكرم (ص) كے توہين آميز خاكے شائع كیے گئے تھے، ہيك ہو گئی ہے۔ اس سائیٹ كو ہيك كرنے والے افراد كی ابھی تك شناخت نہیں ہو سكی ہے۔ اس ويب سائیٹ كی طراحی كرنے والے افراد نے كہا ہے كہ پيغمبر اكرم (ص) كے توہين آميز خاكوں كی فروخت كے لیے جديد سائیٹ بنائی جائے گی۔ ياد رہے كہ حال ہی میں اس ويب سائیٹ نے آزادی بيان كے بہانے فروخت كے لیے ايك ہزار توہين آميز خاكے شائع كیے ہیں۔
391161