ویٹيكن اور عرب ليگ كے درميان باہمی تعاون كی ايك قرارداد پر دستخط

IQNA

ویٹيكن اور عرب ليگ كے درميان باہمی تعاون كی ايك قرارداد پر دستخط

13:40 - April 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1769411
بين الاقوامی گروپ: ویٹيكن اورعرب ليگ كے اعلی عہديداروں نے ۲۳ اپريل ۲۰۰۹ء كو سياسی اور ثقافتی مسائل میں باہمی تعاون كی ايك قرارداد پر دستخط كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے فرانس كے خبررساں ادارے " AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ دو طرفہ روابط اورعلاقائی و بين الاقوامی امن وامان كی صورت كو بہتر بنانے كے لیے اس قرارداد پہ ویٹيكن كے وزيراعظم اور وزير خارجہ "Dominique Mamberti" اور عرب ليگ كے سربراہ " عمرموسی" نے دستخط كیے ہیں۔ ویٹيكن نے اپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ اس قرارداد پر دستخط كے بعد ویٹيكن اور عرب ليگ كے درميان سياسی اور ثقافتی امور میں تعلقات پائيدار ہوں گے اور علاقے میں امن وامان كی صورت حال میں بہتری آئے گی۔ ياد رہے كہ گزشتہ روز " عمر موسی" نے پاپ بنڈيكٹ سے بھی ملاقات كی۔
393526
نظرات بینندگان
captcha