تيونس كی بين الاقوامی كتاب نمائش میں ايران كی شركت

IQNA

تيونس كی بين الاقوامی كتاب نمائش میں ايران كی شركت

12:59 - April 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1769925
فكرونظر گروپ: ۲۴ اپريل ۲۰۰۹ء كو تيونس میں ۲۷ ویں بين الاقوامی كتاب نمائش كا افتتاح ہوا جس میں ايرانی پبلشرز نے بھی شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں دنيا كے ۳۵ ممالك سے ۱۰۱۷ پبلشرز شركت كر رہے ہیں جن میں چار ايرانی پبلشرز بھی شامل ہیں۔ ايرانی پبلشرز نے اس نمائش میں دين، فلسفہ، اور تاريخ كے موضوعات پر كتابیں نمائش كے لیے ركھی ہیں ۔ یہ كتابیں تيونس كے علمی حلقوں میں توجہ كا مركز قرار پائی ہیں۔ ياد رہے كہ یہ نمائش ۲۰جون ۲۰۰۹ء تك جاری رہے گی۔
394219

نظرات بینندگان
captcha