بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پانچ سال كام كرنے كے بعد مذكورہ قرآن سنٹر كو مبينہ طور پر رجسٹرڈ نہ ہونے كی وجہ سے بند كرديا گيا ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس قرآن سنٹر نے گزشتہ پانچ سالوں میں حفظ اور ترتيل قرآن میں بہت زيادہ خدمات انجام دی ہیں ۔ اس وقت بھی اس قرآن سنٹر میں تقريباً ۳۰خواتين حفظ قرآن كی تعليم حاصل كر رہی تھیں۔ حفظ اور ترتيل قرآن كے استاد اور اس قرآن سنٹر كے بانی " عبدالرحيم" نے كہا ہے كہ بہت جلد اس قرآن سنٹر كی قانونی مشكلات كو دور اور اس میں قرآنی سرگرميوں كا دوبارہ آغاز كر ديا جائے گا۔
397618