بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار " عكاظ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ تعليمی كورس حفظ قرآن كی عالمی انجمن كی كوششوں سے انڈونيشيا كی رياست جاوا كے شہر بوگور میں منعقد ہوا ۔ ا س كورس میں انڈونيشيا كے ۵۲ قرآنی اساتذہ نے شركت كی۔ ياد رہے كہ اس تعليمی كورس كی اختتامی تقريب میں حفظ قرآن كی عالمی انجمن كے نمائندہ " أنس كرزون"، انڈونيشيا میں سعودی عرب كے سفير " عبدالرحمن الخياط" اور رياست جاوا كے گورنر " الحاج احمد ھوريانا" نے شركت كی۔
398609