بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے فلسطين كے اخبار " القدس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حاتم عبدالقادر نے آج شہر قدس میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل كے آثار قديمہ كے ماہرين نے فلسطينی حكام كی اس تاريخی پتھر كو واپس كرنے كی درخواست كو رد كر ديا ہے۔ جناب حاتم عبدالقادر نے كہا ہے كہ فلسطينی اس تاريخی پتھر كی چوری كے مسئلے سےہرگز صرف نظر نہیں كریں گے۔ كيونكہ اگر ہم اس مسئلے كو نظر انداز كر ديتے ہیں تو مسجد الاقصی كے تمام تاريخی اور اسلامی آثارچوری ہو جائیں گے۔
398219